جنتا پارٹی کو ووٹ نہ دیں: بھارتی کسان کا خودکشی سے قبل پیغام، فوج کے نام پر ووٹ مانگنا مودی کو مہنگا پڑا‘ الیکشن کمشن نے وضاحت طلب کر لی

Apr 11, 2019

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع ہردوار کے گاؤں میں کسان نے خودکشی سے قبل آخری پیغام میں لکھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ نہیں دیں۔ ایشور چند شرما نامی 65 سالہ کسان نے بدھ کی صبح زہر پی کر خودکشی کرلی۔ خودکشی سے قبل آخری پیغام میں کسان نے لکھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 5 سال میں کسانوں کو تباہ کردیا ہے۔ ادھر فوج کے نام پر ووٹ مانگنا مودی کو مہنگا پڑ گیا‘ متنازعہ بیان پر الیکشن کمشن نے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں