پاکستان بین الاقوامی مسلمہ قوانین کامکمل احترام کرتاہے:عبداللطیف خالدچیمہ

Apr 11, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اسلام آباد میں ایک گول میز مباحثہ میں نیدر لینڈ کی سفیر اردی اسٹویاس کے بیان پرکہ ’’ مذہبی اقلیتوں کے حوالے سے بیرونی ممالک پاکستان پر کسی قسم کا دبائو نہیں ڈال رہے ‘‘ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی مسلمہ قوانین کا مکمل احترام کرتاہے،اقلیتوں کی جان ومال کاتحفظ پاکستان کے آئین میں شامل ہے اورتمام اقلیتوں کوپاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جبراً مذہب کی تبدیلی کا واویلا کرنیوالے دراصل اسلام کی حقانیت کوپھیلتاہوئے دیکھ کرگھبرا گئے ہیں ۔

مزیدخبریں