کاہنہ( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی مہتاب حسین نے کہا ہے کہ ملک کا خزانہ لوٹنے والوںکو جیل کی سلاخوں کے اندر ہونا چاہئے ۔ قوم کے خون پسینے کی کمائی سے دیے گئے ٹیکس کا پیسہ شریف برادران نے پانی کی طرح بہایااورلوٹا،اب شریف برادران بڑے مظلوم بن گئے ہیں۔ملک کو لوٹنے کے وقت بیمار نہیں ہوتے احتساب کے وقت بیماری کا بہانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں کرپشن منی لانڈرنگ اور ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچانے والوں کا کڑا احتساب ہو گا ۔
ملک کاخزانہ لوٹنے والوںکوجیل کی سلاخوں کے اندرہوناچاہئے:مہتاب حسین
Apr 11, 2019