اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بطور گواہ آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ دوران سماعت شریک ملزمان سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد‘ نعیم محمود اور منصور رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ اور ہجویری ٹرسٹ کے اکائونٹینٹ کرامت علی پر جرح مکمل کر لی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء اپنا بیان قلمبند کرائیں۔
اثاثہ جات ریفرنس: ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹنٹ پر جرح مکمل، واجد ضیاء بطور گواہ طلب
Apr 11, 2019