زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی عمل پر بریفنگ دیں: امریکی کانگریس کمیٹی کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)امریکی کانگریس کمیٹی برائے خارجہ امور نے امریکی وزیر خارجہ کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں کئے گئے دوروں پر کمیٹی کو بریف کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو امریکی کانگریس کمیٹی برائے خارجہ امور نے زلمے خلیل زاد کو کمیٹی کو بریفنگ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ خط میں مائیک پومپیو کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ نہ دینے کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ۔ خط میںکہاگیا کہ مائیک پومپیو نے یہ مؤقف اپنایا کہ کمیٹی ارکان حساس معلومات لیک کر سکتے ہیں جسکی وجہ سے بریفنگ نہیں دی جا سکتی۔ خط میں کہاگیاکہ امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے کمیٹی پر معلومات لیک کئے جانے کا بیان تضحیک آمیز ہے۔ خط میں کہاگیاکہ ماضی میں حکومتیں سیکرٹ معاملات مثلاً طالبان مذاکرات اور ایران اور شمالی کوریا سے معاملات پر کانگریس کو بریف کرتی رہی ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد خود ٹویٹس اور دیگر فورمز پر ان حساس معاملات پر بات کرتے رہتے ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد امریکہ واپسی کے 7 روز کے اندر اندر کانگریس کمیٹی کو بریف کریں۔

ای پیپر دی نیشن