راولپنڈی (این این آئی) پاکستان سیٹیزن پورٹل میں اپنی نوعیت کی انوکھی درخواست سامنے آگئی ،کسٹم اہلکار نے اپنے اعلی افسران کے خلاف وزیراعظم کو شکایت لگا دی،۔ ناراض اہلکاروں نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا کہ تربیت یافتہ چائے بنانے کے کام میں لگے ہیں۔درخواست میںکہاگیاکہ پاکستان کسٹم معیشت کا ستون ہے اور اس کے سپاہی اس محکمے کا حصہ ہیں۔درخواست میں کہاگیاکہ حکومت نے کروڑوں روپے کے اخراجات کر کے ہمیں تربیت دی۔درخواست میں کہاگیاکہ خواہش لے کر بھرتی ہوئے کہ ملک کی خاطر جان بھی قربان کرینگے۔ہم سے تربیت کے مطابق کام لینے کے بجائے چائے بنانے کے کام میں لگا دیا گیا ہے۔متن میں کہاگیا ہم سے سارا دن زاتی ملازم بنا کر گھروں میں کام پر لگا دیا گیا ہے۔ متن میں کہاگیاکہ کسٹم ہائوس اسلام آباد میں 21 گریڈ کے افسر کے ساتھ 5 اہلکار زاتی خدمات پر مامور ہیں۔ اس ذلت سے ہمیں نجات دلائی جائے۔وزیراعظم کو بھیجی گئی درخواست ممبر کسٹمز کے ذریعے چیف کلیکٹر کسٹمز تک پہنچ گئی ہے۔