آل راؤنڈر عماد وسیم بحالی پروگرام کے دوران پھر گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا، قومی آل رائونڈر عماد وسیم کی مشکلات میں اضافہ ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی بحالی پروگرام کے دوران ایک بار پھر گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق عماد وسیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے معاون فزیشن کے زیر نگرانی گھٹنے کی تکلیف دور کرنے پر کام کرینگے تاہم عماد وسیم کی ورلڈ کپ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگئی ہے جبکہ ان کی 15اپریل کو فٹنس ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو شیڈول ہیں جبکہ ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن