پاکستان کرکٹ بورڈ ماہر نفسیات کا ناکام تجربہ دہرانے کیلئے تیار

Apr 11, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی) ایک بار پھر ماہر نفسیات کا ناکام تجربہ دہرانے کیلئے تیار ہے۔آسٹریلیا سے یواے ای میں منعقدہ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہرمحمودکی سفارش پر برطانوی اسپورٹس سائیکالوجسٹ تیمور خان کی خدمات حاصل کی گئی تھیں،اس دوران ہمیشہ کی طرح ماہر نفسیات کی سخت ضرورت عمر اکمل کو تھی،مگر تیمور خان کی کوئی افادیت نظر نہ آئی۔مڈل آرڈر بیٹسمین ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کی روش پر قائم رہے اور رات کو تاخیر سے لوٹنے پر جرمانے کے سزاوار بھی ٹھہرے،پلیئرز انفرادی کھیل پر توجہ دیتے رہے اور پانچوں میچز ہار گئے۔

مزیدخبریں