ویمن نیشنل پاور لیفٹنگ چیمپیئن شپ 14اپریل سے شروع

Apr 11, 2019

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پہلی چیف منسٹر پنجاب گولڈ کپ ویمن نیشنل پاور لیفٹنگ چیمپیئن شپ 14 سے 16 اپریل تک الحمرا کلچرل کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوگی۔ پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن اور پنجاب پاور لیفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ میں 8 کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ تین روزہ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی ٹاپ ٹیموں کی ویمن کھلاڑی حصہ لینگی۔ جن میں آرمی، پولیس، ریلویز، واپڈا، اوورسیز ویمن کھلاڑیوں کے علاوہ چاروں صوبوں کی ٹیموں کی کھلاڑی شامل ہیں۔

مزیدخبریں