لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے ٹیکس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے کیونکہ ملکی و قومی ترقی میں ٹیکسیشن کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے۔ جہاں ٹیکس کی بروقت ادائیگی قومی ذمہ داری ہے وہاںشفافیت کے ساتھ صحیح جگہ پرٹیکس خرچ کرنا ریاست کابھی فرض ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں قوم کے وسائل ایمانداری کیساتھ قوم کی ترقی پرخرچ کئے جارہے ہیںجبکہ سابق ادوار میں قومی وسائل کو بری طرح لوٹا گیاہے۔سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا، صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوئی اور اخراجات میں اضافہ ہوا۔