لاہور (پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اوراین اے 8سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار عامرنواب خان نے کہا کہ حکمرانوں کاہراقدام تدبر کی بجائے تکبر کاغماز ہے،یہ لوگ دوررس فیصلے کرنے کی قابلیت سے محروم ہیں۔عمران خان کے ایڈوائزر بھی ان کی طرح اناڑی ہیں۔اسدعمر کی مسلسل ناکامی اورحکومت کی بدنامی کے باوجودکپتان اپناانتہائی اہم ٹیم ممبرتبدیل کرنے کیلئے تیار نہیں۔اگرعمران خان نے اہم وزارتوں کیلئے موزوں لوگ تلاش کرنے کی زحمت کی ہوتی آج پاکستان عوام کی چیخوں سے نہ گونج رہا ہوتا۔