پاکستان کو ٹیکس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے:خواجہ شہزاد ناصر

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیراہتمام ٹیکس ڈے کے موقع پر آگاہی واک منعقد کی گئی جس میں لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی جاوید احمد ، سابق صدر میاں انجم نثار، میاں نعمان کبیر، امجد علی جاوا، سید محمودغزنوی، میاں زاہد جاویدبائو بشیر، ارشد خان، حارث عتیق، طلحہ طیب بٹ، کمال محمود امجد میاں، خالد پرویز، عبدالرزاق ببر، وقار احمد میاں سمیت صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ شہزاد ناصر نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے پاکستان کو ٹیکس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو عزت و احترام دیا جائے اور ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو آمدن کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کررہے۔

ای پیپر دی نیشن