بین الاقوامی میڈیا ٹیم کا دورہ بالاکوٹ،زمینی حقائق دیکھے

Apr 11, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر+آئی این پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارتی صحافیوں سمیت بین الاقوامی میڈیاکی ٹیم،مختلف ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں نے بالاکوٹ میں جابہ بالا کوٹ کے قریب 26 فروری کو بھارت کی جانب سے کی جانے والی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور زمینی حقائق کا جائزہ لیا، وفد نے بھارت کے حقیقت کے برعکس دعووں کو خود محسوس کیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارتی صحافیوں سمیت بین الاقوامی میڈیا کی ٹیم،مختلف ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں نے بالاکوٹ میں بھارت جابہ بالا کوٹ کے قریب 26 فروری کو بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور زمینی حقائق کا جائزہ لیااوراسے بھارت کے حقیقت کے برعکس دعووں کو خود محسوس کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میڈیا ٹیم زیادہ تر بھارتی صحافی تھے جبکہ دیگر غیرملکی صحافیوں کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی شامل تھے ۔ ٹیم نے اپنی آنکھوں سے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جب کہ اس دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے وفد کو بریفنگ دی اور بتایا کہ مدرسہ پر حملے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے ۔ گروپ کو اس مدرسہ کا دورہ کرایا گیا جہاں بھارت نے دہشتگردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گروپ کے ارکان مدرسہ کے بچوں اور اساتذہ میں گھل مل گئے ۔ گروپ نے دیکھا کہ مدرسہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا گروپ نے یہ بھی دیکھا کہ مدرسے میں صرف معصوم بچے زیر تعلیم ہیں ۔ ٹیم نے سوات میں تعلیمی سہولتوں اور مالاکنڈ میں بحالی مرکز کا بھی دورہ کیا۔اس دوران بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت کو خطے کے لئے زمہ دارانہ ریاست کا کردار ادا کرنا چاہیے، بھارت کو دیکھنا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات کیوں خراب ہیں ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے ایسے اقدامات سے خطے کا امن خطرے میں ہے ۔
آئی ایس پی آر

سوات (نامہ نگار)سوات میں پندرہ ممالک کے سفارت کاروں اور دفاعی اتاشیوں سمیت غیر ملکی صحافیوں نے سوات کا دورہ کیا،جنت نظیر وادی سوات میں دہشت گردی کے بعد امن کی بحالی اورترقی کرتا تعلیمی سفر کو دیگر دنیا بھر کے غیر ملکی سفارتکار اور دفاعی مندوبینوں نے پاک فوج کے اقدامات کا سراہا ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی غیر ملکی وفد کے ہمراہ تھے جنہوں نے آرمی پبلک اسکول میں غیر ملکی وفد اور صحافیوں کو قیام امن اور بحالی سمیت تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات پر بریفنگ دی ،اس موقع پر جی او سی سوات میجر جنرل خالدسعید اور بریگیڈئر نسیم انور سمیت دیگر فوجی حکام بھی موجود تھے ،وفد میںسعودی عرب ،ایران ،فلسطین ،چین ،جاپان ،فرانس ،جرمنی ،رومانیہ ،سری لنکاسمیت پندرہ ممالک کے انتیس سفارت کاروں اور دفاعی مندوبین شامل تھے جبکہ چودہ غیر ملکی صحافی بھی وفد کا حصہ تھے سفارتکاروں اورصحافیوں نے آرمی پبلک اسکول کے مختلف شعبوں کامعائنہ کیا اسکول انتظامیہ کی جانب سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی جس پر سفارتکاروں نے اطمینان کا اظہار کیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا ،فرانس ،جرمنی اور فلسطین کے سفارتکاروں نے کہاکہ چند سال قبل سوات میں حالات خراب تھے لیکن آج ہم سوات میں ہیں اور خوشی محسوس کررہے ہیں کہ یہاں پر امن قائم ہے اور یہاں کی لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کررہی ہیں جس کا سارا کریڈٹ حکومت اور پاک فوج کو جاتا ہے سرلنکن سفارتکار نوردین محمد شاہی تو ملالہ کے فین نکلے اور انہوں نے تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات کو بھی سراہا ۔
سوات کا دورہ

مزیدخبریں