تین دہائیوں تک فلم نگری پرراج منفرد و مقبول گلوکار احمد رشدی کی 36ویں برسی

Apr 11, 2019 | 12:39

ویب ڈیسک

پاکستان کے منفرد ومقبول گلوکار احمد رشدی کی 36ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

احمد رشدی کو دنیا سے بچھڑے چتھیس برس بیت گئے لیکن ان کی جادوئی آواز آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔

منفرد آواز کے مالک احمد رشدی نے تین دہائیوں تک فلم  نگری پرراج کیا۔ انہیں پاکستان کاپہلا پاپ سنگر بھی کہا جاتا ہے۔

احمد رشدی نے اپنے فنی کیریئر کا اغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔معروف گانے’’بندر روڈ سے کیماڑی میری چلی رے گھوڑا گاڑی‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔احمد رشدی نے مقبول گانا ’’گول گپے والا آیا‘‘ گایا تو اس مدھر گیت  نے ان کو فن کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔احمد رُشدی کو بے شمار ایوارڈز ملے۔ پاکستان کے صد‏‏ر پرویز مشرف کی حکومت نے ا ن کے انتقال کے بیس سال بعد احمد رُشدی کو “ستاره ا متیا ز” کے ایوارڈ سے بھی نوازا۔

احمد رشدی کا نام پاکستان میں سب سے زیادہ گیت گانے والے گلوکار کے طور پر پہچانا جاتاہے ۔احمد رشدی نے اپنی فنی کیرئیر میں لگ بھگ  5000 سے زیادہ نغمے گائے ہیں۔فلم انڈسٹری کی ضرورت بننے والے پاکستان کے پہلے پاپ سنگر احمد رشدی آج سے چھتیس برس پہلے 11 اپریل 1983 کو جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ان کے گائے ہوئے گیتوں سے احمد رشدی کے چاہنے والے  آج بھي محظوظ ہوتے ہيں۔

مزیدخبریں