ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے کثیرالقومی ٹاسک فورس , 150 کی کمانڈ سنبھال لی ہے، پاک بحریہ کے کموڈور علویر احمد نور کثیرالقومی ٹاسک فورس 150کے نئے کمانڈر تعینات ہو گے،پاک بحریہ کو گیارہویں مرتبہ کثیرالقومی ٹاسک فورس 150کی کمانڈ سونپی گئی،تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی۔
کموڈور علویر احمد نور نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پا ک بحریہ کے عزم ِ صمیم کے باعث پاک بحریہ اور اتحادی بحری افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے زیر ِنگرانی اپنے فرائض انجام دے رہی ہے ،کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میری ٹائم سکیورٹی ،بحر ی قزاقی اورسمندر میں د ہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے ،کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 ایک کثیرالقومی اتحاد ہے جوسمندر میں میری ٹائم سکیورٹی کے لئے آپریشنز سر انجام دیتی ہے اور
کمبائنڈٹاسک فورس 150کی کمانڈ کاپاکستان کو گیارہویں مرتبہ سونپا جانااتحادی فورسز کا پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔