شمالی کوریاپرپابندیاں لگانےوالوں کومنہ توڑجواب دینے کی ضرورت ہے:کم جونگ

Apr 11, 2019 | 21:11

ویب ڈیسک

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو اپنی معیشت کو زیادہ سے زیادہ خود انحصاربناکر پابندیاں لگانے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ایک بیان میں کہا کہ وہ قومی معیشت کو خود انحصار بنانے کےلئے کوششیں  تیز کریں گے تاکہ شمالی کوریا کو جھکنے پر مجبور کرنے کا سوچنے والی دشمن قوتوں سے نمٹا جاسکے۔

 انہوں نے ایک بار پھر اقتصادی ترقی اور تذویراتی سمت درست کرنے پر توجہ جاری رکھنے کا عندیہ دیا جسے انہوں نے گزشتہ سال باضابطہ طورپر ترجیح قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں