وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو حزب اختلاف کے لانگ مارچ اوردھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔وزیراطلاعات نے ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست سے ہوا نکل گئی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ قومی احتساب بیورو صرف ان سیاستدانوں کے خلاف تحقیقات کررہا ہے جنہوں نے ماضی میں حکمرانی کی اور قومی خزانہ لوٹنے میں ملوث رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو احتساب کے نعرے پر مینڈیٹ ملا اور عوام قومی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔
حکومت کو حزب اختلاف کے لانگ مارچ،دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں:چودھری فواد
Apr 11, 2019 | 22:15