غزہ :اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 فلسطینی ماہی گیر زخمی

غزہ (صباح نیوز) قابض اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی کے شمالی ساحل پر اپنی کشتی پر سوار 2فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوگئے ۔اسرائیل کی خلاف ورزیوں کی دستاویزی فلم بنانے والی ایک مقامی کمیٹی نے بتایا کہ اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں نے شمالی غزہ میں السوڈانیہ علاقے کے ساحل سے ماہی گیروں کی ایک چھوٹی کشتی کا پیچھا کیا اور اس میں سوار ماہی گیروں کو ربڑ کی گولیوں سے نشانہ بنایا،کمیٹی نے مزید کہا کہ ماہی گیروں کو متعدد چوٹیں آئیں اور ان کی شناخت اوبی جربو اور احمد الشرافی کے ناموں سے ہوئی۔ ابراہیم ابو وردہا نامی ایک ماہی گیر کے بازو ، ہاتھ اور ٹانگ پر بھی زخم آئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...