نئی دہلی (این این آئی)فضائی آلودگی کے باعث برسوں سے بھارت میں کوہ ہمالیہ کی فلک بوس چوٹیوں کو قرب جوار کے مکینوں سے چھپا دیا تھا مگر حالیہ ہفتوں کے دوران کرونا کیوجہ سے ہونیوالے لاک ڈائون کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ فضائی آلودگی میں غیرمعمولی کمی نے کوہ ہمالیہ کو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کوہ ہمالیہ سلسلے میں بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر سے 200 کلو میٹر دور مائونٹ ایورسٹ واقع ہے مگر بھارت کی ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی گذشتہ 30 برسوں سے چوٹیوں کے نظاروں سے محروم تھی۔ حالیہ عرصے میں ملک میں ہونیوالے لاک ڈائون اور فضائی آلودگی میں کمی نے ہمالیہ کے قابل دید مناظر ایک بار پھرنمایاں کردیے ۔