پنجاب: فلورملز کیلئے سرکاری گندم کوٹہ میں کمی، آٹے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

Apr 11, 2020

لاہور (آئی این پی ) محکمہ خوراک پنجاب نے فلورملز کو فراہم کی جانے والی سرکاری گندم کے کوٹہ میں کمی کا آغاز کردیا ہے جب کہ گندم کی نئی امدادی قیمت میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمت میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کو فراہم کی جانے والی سرکاری گندم کے کوٹہ میں کمی کا آغاز کردیا ہے اور 25 اپریل تک صوبے بھر میں سرکاری گندم کی فروخت ختم کردی جائے گی۔

مزیدخبریں