اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوقات کاربرقراررکھنے کا سرکلر جاری کردیا

Apr 11, 2020

اسلام آباد( وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ نے عدالتی دفاترکے اوقات کاربرقراررکھنے کا سرکلر جاری کردیا۔رجسٹرارآفس کی طرف سے جاری سرکلرکیمطابق ہائیکورٹ کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس ایسٹ اور ویسٹ کیدفاترمیں 2اپریل کو جاری ہدایات کیمطابق امور کی انجام دہی جاری رکھی جائیجن کے مطابق پیر سے جمعرات اور ہفتہ کیروز صبح ساڑھے آٹھ بجے سیدن 2 بجے تک جبکہ جمعہ کیروز صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دن 12 بجے تک کام کیاجائے گا اور ان اگلے احکامات تک ان پر عمل درآمدکیاجائے۔

مزیدخبریں