اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) پاکستان کے معروف ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورک ، زونگ 4 جی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو مفت لامحدود کالز (رابطوں) کی پیش کش کر دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کے فرنٹ لائن ورکرز اور عملہ ٹیلی مواصلات کے مربوط نیٹ ورک کے تحت کے ساتھ منسلک رہیں۔ اس آفر کے تحت زونگ 4G این ڈی ایم کے فرنٹ لائن ورکرز کو فری ایس ایم ایس، وائس اینڈ ڈیٹا فراہم کرے گی تا کہ تیز رفتار رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔گو یہ پاکستان کے لئے ایک مشکل وقت ہے لیکن ہم اس دکھ کی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ زونگ 4 جی، مشکل کی اس گھڑی میں این ڈی ایم اے کو کورونا وائرس کے خلاف جہاد میں ہر طرح کی حمایت ہمارے عزم مسمم کا بہترین مظہرہے۔بلامعاوضہ لامحدود رابطوں کا یہ سلسلہ این ڈی ایم اے کی استعداد کو مزید بڑھاتے ہوئے انہیں بروقت لوگوں اور ہسپتالوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا،" یہ کہنا تھا زونگ4جی کے چیئر مین اور سی ای او جناب وانگ ہوا کا۔اپنے وسیع تر اقدامات کے ذریعہ ملک میں مثبت رویوں کو فروغ دینے کیلئے زونگ4جی پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جہاد میں اپنی بھر پور مدد فراہم کر رہا ہے۔