شجاع آباد (نامہ نگار) بیرون رشید شاہ گیٹ کا رہائشی ملزم بیوپاری عامر ملزم کا طارق کے گھر آنا جانا تھا۔ 18سالہ دوشیزہ طوبیٰ کو اکیلا پا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ایک سال تک بے آبرو کرتا رہا۔ دوشیزہ کا والد طارق نے ملزم پکڑ لیا۔ انہیں دھکے دے کر فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے دوشیزہ کے والد طارق کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے بااثر ملزم کے ورثاء مدعیوں پر صلح کے لیے شدید دبائو ڈال رہے ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ملزم کے ورثاء کی جانب سے آٹھ لاکھ روپے دے کر صلح نامہ تحریر کر لیا گیا تھا مگر ملزم کی دھمکیوں کی وجہ سے مدعیوں نے صلح کرنے سے انکار کر دیا۔
دوشیزہ سے زیادتی‘ تصاویر بنا لیں‘ ملزم گرفتار‘ صلح کیلئے8 لاکھ کی آفر‘ مدعیوں کا انکار
Apr 11, 2020