سکھر(بیورورپورٹ)میونسپل کارپوریشن اور پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی کے باعث سکھر میںآلودہ اور بدبودار پانی کی فراہمی سے شہریوں میں مختلف امراض پھیلنے کے خدشہ پیدا ہو گیا ہے سکھر اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی روز سے انتہائی بدبودار اور گندہ پانی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے شہریوں کو انتہائی خراب پانی فراہم کرنے پر سکھر کے شہریوں نے متعلقہ محکموں کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کروڑو ں نہیں بلکہ انتظامیہ شہریوںکو صاف پانی فراہمی کیلئے اربوںروپے خرچ کرچکی ہے لیکن شہریوں کو ایسا پانی فراہم کیا جارہا ہے جو انسان تو درکنار جانور بھی نہیںپی سکتے حکومت اور انتظامیہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے اقدامات کے دعوئے تو کر رہی ہے لیکن افسوس یا دعوے اور اعلانات صرف دکھاوا دیکھائی دیتا ہے ، ایسا لگتا ہے متعلقہ محکموں سمیت منتخب نمائندگان بھی شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔
سکھرکے شہری آلوداوربدبودارپانی پینے پرمجبور،امراض پھوٹنے کاخدشہ
Apr 11, 2020