کراچی (نیوز رپورٹر) کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی زیر صدارت خدمت
خلق فاؤنڈیشن میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے جمعہ کے روز خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع فیڈرل بی ایریا میں کراچی میں جاری لاک ڈاؤن سے متاثرہ عوام میں ایم کیوایم کی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔ اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان،ڈپٹی کنوینر کنورنوید جمیل سمیت رابطہ کمیٹی کے علاوہ دیگرارکان موجود تھے۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کراچی میں لاک ڈاؤن کے سبب خدمت