لاہور:سپریم کورٹ بارنے بھی کرونا ریلیف فنڈقائم کردیا، پنجاب بار کونسل کا امدادی فارم جاری

Apr 11, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی مستحق وکلاء کیلئے کرونا ریلیف فنڈ قائم کر دیا۔سپریم کورٹ بار کے صدر قلب حسن کی سربراہی میں ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاکرونا ریلیف فنڈ سے امدادی رقم کے حصول کیلئے وکلاء سے درخواستیں مانگ لی گئیںدرخواستیں دینے والے وکلاء کے نام صیغہ راز رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ضرورت مند وکلاء بار کے پرنسپل سیٹ اور رجسٹری دفاتر میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ادھرپنجاب بار کونسل نے وکلاء کے امدادی فنڈز کی وصولی کے لیے اپلیکیشن فارم جاری کر دیا۔ریلیف فنڈ کیلئے اپلائی کرنیوالے وکلاء کو نام، ولدیت، فون نمبر درج کرنا ہوگا۔ ممبر شپ نمبر، اکائونٹ نمبر، شناختی کارڈ نمبر، تحصیل اور ضلع کا اندراج کرنا ہوگا۔فارم کی تصدیق ممبر پنجاب بار کونسل اور متعلقہ بار ایسوسی ایشن کا صدر کرے گا۔پنجاب بار کونسل کے اجلاس میں اپلائی کرنے والے وکلاء کے نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں