لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں میں ایگریکلچرل انکم ظاہر کرکے ٹیکس ادا نہ کرنے والے 2 ہزار افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق سال 2014ء سے 2019ء تک ایگریکلچرل انکم ظاہرکرنے والے فائلرز کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے جواب جمع کرانے کیلئے 15 دن کی مہلت دی ہے۔