صادق سنجرانی کی ترکی کی گرینڈنیشنل اسمبلی کے سوسال پورے ہونے پرسپیکرکومبارکباد

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے 100 سال پورے ہونے پر ترک سپیکر کو مبارکباد کا خط لکھا ہے۔ چئیرمین نے خط کے متن میںلکھا کہ کی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی نے ہر دور میں جمہوری عمل کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جمہوریت کی بقا، امن اور ترقی میں گرینڈ نیشنل اسمبلی نے عوامی جذبات کی عکاسی کی ہے۔انہوں نے کہا کرو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اس سلسلے میں مجوزہ تقریبات کو ملتوی کرنا احسن اقدام ہے ۔ چئرمین سینیٹ نے خط میں کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور ترکی باہمی تعلقات ، بین الپارلیمانی تعلقات اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینگے۔ چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن ، ترقی، اقتصادی خوشحالی ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے ۔ چئرمین سینیٹ نے چیک ری پبلک کی سینیٹ کے سربراہ کو بھی خط لکھ کر کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش۔انہوں نے خط میں لکھا کہ میں چیک ری پبلک میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر بہت دل گرفتہ ہوں اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے متاثر خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن