جبر(نامہ نگار)صاحب مخیر حضرات کے تعاون سے دو سو کے قریب غریب مساکین خاندانوں کو فری راشن مہیا کر دیا گیا باقی خاندانوں میں مرحلہ وار راشن تقسیم کیا جائے گا سابق چیئرمین یوسی اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی نے یوسی کے تمام وارڈز میں فوکل پرسن منتخب کیے اور ان کی طرف سے مہیا کیے گئے خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا ہے راجہ جمشید احمد کیانی نے کہا ہے کہ یہ تمام مالی معاونت دیار غیر میں بسنے والے اور ملک پاکستان میں بسنے والے جن کو اللہ نے بہت کچھ دیا ہوا ہے ان کے تعاون سے غریبوں کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بھی دوستو ں کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے مزید کہا یہ راشن یوسی اسلام پورہ کی چار وارڈز میں دیا جا چکا ہے باقی دو وارڈزمیں فوکل پرسن کی طرف سے مہیا کی جانے والی لسٹ کے مطابق تقسیم کیا جائے گا ۔
حضرات کاتعاون ، دو سو کے قریب غریب مساکین خاندانوں کو راشن مہیا
Apr 11, 2020