بیول ودیگر علاقو ں میں نمازجمعہ کے اجتماعات انتہائی مختصر رہے

Apr 11, 2020

بیول (نامہ نگار) بیول ، قاضیاں، حبیب چوک اور قرب وجوار کے و دیگر علاقوں میں نمازجمعہ کے اجتماعات انتہائی مختصر رہے۔ محض چند افراد نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ علمائے کرام نے لوگوں کو استغفار کرنے کی ترغیب دلائی۔کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اور حکومتی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئمہ مساجد نے خطبہ جمعہ انتہائی مختصر رکھے اور لوگوں کواپنے گھروں میں نمازیں پڑھنے کی تلقین کی۔ لوگوں کی تعداد کو محدود رکھنے کیلئے بعض مساجد میں جمعہ کی نماز مقررہ وقت سے قبل پڑھائے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے نمازجمعہ کے لئے حکومت کی طرف سے لگائی گئی پانچ افراد کی پابندی کوتنقید کا نشانہ بنایا اور نمازباجماعت پر پابندی لگانے کی بجائے حفاظتی اقدامات پر عملدآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں