کرونا: مزید 5 جاںبحق، کیسز 4792 پنجاب، سندھ میں محدود نماز جمعہ

اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، گلگت،(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی + خصوصی نامہ نگار+ وقائع نگار خصوصی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد4792 تک پہنچ گئی ہے۔ مزید5 افراد جاں بحق ہو گئے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی طور پر 54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ اب تک 736 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے جان بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 54 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2478 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1214 ہو گئی ہے۔ ملتان میں برطانیہ سے آنے والی فیملی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ متاثرہ فیملی کے 6 افراد کو نشر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فیملی میں میاں، بیوی اور دو بچے شامل ہیں جو 17 مارچ کو انگلینڈ سے لاہور اور 18 مارچ کو ملتان پہنچے تھے۔ گلگت بلتستان حکومت نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ میں دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہا۔ ماجد میں محدود نماز جمعہ ادا کی گئی۔ پنجاب میں بھی مساجد میں محدود نماز جمعہ کی اجازت دی گئی۔خیبر پی کے میں کرونا وائرس سے مزید تین افراد انتقال کر گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق مرنے والوں کا تعلق سوات، لوئر دیر اور مالاکنڈ سے تھا۔ خیبر پی کے میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی۔ کرونا کے مزید 39 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 656 ہو گئی ہے سب سے زیادہ 131 کرونا کیسز پشاور سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 131 افراد کرونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں کرونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 880 ہے۔ میوہسپتال لاہور میں کرونا کا مریض انتقال کر گیا، 65 سالہ مریض کوٹ عبدالمالک کا رہائشی تھا، سی ای او اسد اسلم کے مطابق میو ہسپتال میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔ جاں بحق شخص کوآٹھ اپریل کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ سیالکوٹ نامہ نگاران سے سیالکوٹ کی 80سالہ بزرگ حاتون کرونا وائرس کے باعث میوہسپتال لاہور میں جاں بحق ہو گئی۔ تھانہ موترہ کے گاؤں ادووار کی رہائشی 80 سالہ خاتون خدیجہ بی بی جوکہ ٹی بی کے مریضہ تھی اور میو ہسپتال میں زیر علاج تھی گزشتہ روز دم توڑ گئی۔ دو روز قبل خدیجہ بی بی کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔ سپیشل حفاظتی لباس پہنے چھ افراد کی نماز جنازہ کے بعد قبرستان میں سپردخاک کردیا گیااور علاقہ میں کرونا وائرس بچائو کیلئے قبرستان اور گھروں کے باہر بھی سپرے کردیا گیا۔ مرحومہ کی نعش خصوصی سپیشل لباس پہنے عملہ کی نگرانی میں سیالکوٹ اس کے گائوں ادووار میں لایا گیا۔ نماز جنازہ ادا کرکے خدیجہ بی بی کو قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسکہ صدیق شاد کی نگرانی میں نماز جنازہ اور دفنانے وسپرے کروانے کا عمل مکمل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین کی ہدایت پر بزرگ خاتون کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ مقامی این جی اوز کے کارکنوں نے نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان ادووار میں سپردخاک کر دیا ۔ جاں بحق ہونیوالی خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میری والدہ کے کوئی ٹیسٹ نہیں کروائے گئے۔ ملک بھر میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ احتیاطتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور میں محکمہ اوقاف کے علاوہ متعدد بڑی مساجد میں پانچ افراد پر مشتمل جمعہ کے اجتماعات ہوئے جبکہ چھوٹی مساجد میں ملا جلا رحجان رہا۔ نماز جمعہ کے ادائیگی کے بعد اقوام عالم بالخصوص امت مسلمہ اور ملک بھر کے مسلمانوں کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے خصوصی طور پر گڑگڑا کر دعائیں مانگی گئیں۔ ہری پور سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے بابر نواز خان کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ میں تصدیق ہو گئی ہے، سابق ایم این اے بابر نواز خان کو دو روز قبل شدید بخار اور سانس کی تکلیف تھی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور سے ان کے ٹیسٹ پمز ہسپتال اسلام آباد بھجوائے گئے۔ پمز ہسپتال سے آنے والی رپورٹ میں ان میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے 284 نئے مریض سامنے آئے۔ حکومت نے تین ایئر پورٹس پر پرائیویٹ جہاز اڑانے کی اجازت دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد‘ کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کے درمیان نجی طیاروں کو پرواز کی اجازت ہو گی، نجی طیاروں کی پروازوں کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ این آئی سی ایچ کے چار ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے مزید 14 افراد صحت یاب ہو گئے۔ ایکٹو مریضوں کی تعداد صرف 87 رہ گئی۔ جمعہ کے روز68 نمونوں کے ٹیسٹ لئے گئے جو سب کے سب نیگیٹیو آئے۔ اس طرح گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد گزشتہ روز کے 101مریضوں سے کم ہو کر صرف 87 رہ گئی۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کا شکار ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 125 ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیس ہمارے اندازے سے کافی کم ہیں۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کووڈ 19 کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے پر بھی غور کیا گیا اور بتایا گیا کہ ان پاکستانیوں کو وطن واپس آ کر مروجہ ایس او پیز کے تحت چیکنگ کروانا ہوگی۔ اجلاس میں بلوچستان کے چار سرحدی اضلاع کو ایران سے خوراک کی سپلائی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا کو بتایا کہ افغانستان کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت صرف کارگو کے لیے اجازت دی گئی ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دو طرفہ تجارت کے تحت تین روز کے لیے صرف غذائی اشیاء اور ادویات لے جانے کی اجازت ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیس ہمارے اندازے سے کافی کم ہیں۔ اندازے سے کم کرونا وائرس کے کیس سامنے آنا خوش آئند ہے۔ مستقبل کے حوالے سے پلان وزیراعظم کو 12 اپریل کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سوموار کو وزیراعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں وزراء کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں جاری لاک ڈاؤن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشاورتی اجلاس میں لاک ڈاؤن جاری رکھنے یا نرمی کرنے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ آج ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کر دیا تو چیزیں کنٹرول کرنا مشکل ہوگا سب کی حمایت تک لاک ڈاؤن موثر نہیں ہوگا جان بوجھ کر لاک ڈاؤن کے خلاف آواز کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔بیجنگ/پنوم پن /واشنگٹن/نئی دہلی/ مکہ مکرمہ/ مدینہ منورہ (شِنہوا+مظہر نواز انجم +ممتاز احمد بدانی+ امیر محمد خان)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے باعث ہلا ک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 16لاکھ سے زائد ہوگئی ،امریکہ میں ہلاکتیں 17ہزار،اسپین میں 16ہزار اور اٹلی میں 18ہزار سے زائد ہوگئیں،یمن میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق جبکہ بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد200 سے تجاوز اور تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 412 تک پہنچ چکی ،کمبوڈیا میں ہنگامی صورتحال سے متعلق ایک مسودہ قانون کی منظوری دیدی گئی۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں مصدقہ مریضوں کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، اعدادوشمار 10اپریل کو پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے کل مصدقہ مریضوں کی تعداد 16لاکھ1ہزار984تک پہنچ گئی امریکہ نوول کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں سرفہرست ہے جہاں پر 4لاکھ66ہزار33مصدقہ مریض ہیں، اس فہرست میں سپین دوسرے نمبر پر ہے جہاں پر 1لاکھ53ہزار222مصدقہ مریض ہیں جبکہ اٹلی1لاکھ 43 ہزار 626 مصدقہ مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر فرانس میں1لاکھ18ہزار783 مصدقہ مریض، جرمنی میں 1لاکھ18ہزار235مصدقہ مریض، ایران میں 66ہزار220جبکہ برطانیہ میں 65ہزار872مصدقہ مریض ہیں۔اسی طرح ترکی میں 42ہزار282مصدقہ مریض،بیلجیم میں 24ہزار983مصدقہ مریض جبکہ چین میں 83ہزار304 مصدقہ مریض ہیں۔بھارت کی وفاقی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کی صبح تک کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 200سے زائد ہو گئی ہے جبکہ تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 412 تک پہنچ چکی ہے۔جمعرات کے بعد سے اب تک 30 اموات اور 547 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ مد ینہ منورہ سمیت سعودی عرب میں کررونا وائرس سے بچاو کیلئے سعودی شہری اور مملکت میں رہنے والے غیر ملکی مقیم کو کررونا وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مملکت بھر کے تمام شہروں میں کر فیو نافذ کیا گیا روزبروز کروناوائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی پیش نظر تا ہم ریاض،جدہ، المکہ المکرمہ،المدینہ المنورہ، الدمام، تبوک،الھفوف،طائف، الخبر، قطیف،ظہران ان شہروں میں شاہی فرمان کے مطابق کر فیو 24 گھنٹے تا حکم ثا نی نا فذ عمل رہے گا اگر دیکھا جائے ان مزکورہ شہروں میں صبح6 سے سہ پہر 3بجے تک انتہائی محدود نقل و حرکت کی اجازت دی اور اس دوران گاڑی میں ایک ڈرائیور اور ایک شخص اس کے ساتھ ہو اور ضروری اشیائے ضرورت کے حصول کے لیے گھروں سے با ہر نکلیں اور جن علاقوں میں مستقل کر فیو نافذ عمل ہے وہاں مملکت کے تمام شہروں میں بھی کر فیو کے اوقات میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ بدھ8 اپریل سہ پہر 3 سے صبح6 بجے تک ہی ہو گا۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کروناوائرس میں مبتلا مریضوں کے 355ٹیسٹ مثبت آگئے سعودی عرب کے مختلف شہروں ریاض، مدینہ منورہ،ا لمکہ مکرمہ،جدہ ودیگر شہروں میں کررونا وائرس میں مبتلا مجموعی تعداد3287تک پہنچ گئی سعودی عرب میں کررونا وائرس میں مبتلا666افراد جدید طریقہ علاج سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ جا بحق ہو نے والوں کی تعداد مزید3ہونے کے بعد مجموعی تعداد 44ہوگئی ۔سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں متاثرین کی تعداد 510 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 480 ایکٹو کیس ہیں 16 کی اموات ہوچکی ہے۔چار صحت یاب ہوچکے ہیں باقی دس افراد روبصحت ہورہے ہیں۔ کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے حوالے سے مدینہ منورہ سعودی عرب کے سرفہرست شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔ مدینہ منورہ شہر جمعرات کو پہلے نمبر پر تھا۔ وہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 498 ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...