اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو جوان شہید ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ شہید جوانوں میں 23 سالہ سپاہی مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان اور 31 سالہ سپاہی محمد ساجد کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے ذاکر خان میں آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا تھا۔
شمالی وزیرستان میںآپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، 2 سکیورٹی اہلکار شہید
Apr 11, 2020