برطانوی وزیر اعظم کی طبعیت بہتر ہونے پر اسپتال میں چہل قدمی شروع

Apr 11, 2020 | 11:45

ویب ڈیسک

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے طبعیت بہتر ہونے پر اسپتال میں چہل قدمی شروع کر دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن سینٹ تھامس اسپتال میں اپنے بستر سے اٹھے، چند قدم چلے اور ڈاکٹروں سے اظہار تشکر کیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن گزشتہ 4 روز سے اسپتال میں ہیں، انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی صحت بحالی کے مراحل میں ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جیسے ہی بورس جانسن کو موبائل فون واپس دیا گیا تو انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کیری سائمنڈز کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

مزیدخبریں