ہلدی ہمارے قوت مدافعت کو طاقتور بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے:ماہرین

دُنیا بھر میں پھیلنے والا کورونا وائرس ابھی تک لاکھوں لوگوں کو متاثر کرچکا ہے اور ہزاروں افراد کی جان بھی لے چکا ہے اِس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دُنیا بھر میں جہاں لاک ڈاؤن جاری ہے تو وہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اِس عالمی وبا کو وہ شخص ہی شکست دے سکتا ہے جس کا قوت مدافعت مضبوط اور طاقتور ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی روز مرہ کی خوراک میں ایسی غذاؤں کا استعمال کیا جائے جو ہمارے قوت مدافعت کو مضبوط کر سکتی ہیں، ماہرین کے مطابق ہمارے باورچی خانے میں ایک ایسا مصالحہ ہے جو ہمارے کھانوں میں باقاعدگی سے استعمال ہوتا ہے اور وہ ہمارے قوت مدافعت کو مضبوط بھی کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق وہ مصالحہ ’ہلدی‘ ہے، ہلدی ہمارے قوت مدافعت کو طاقتور بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اِس میں قدرتی طور پر ایسے فوائد موجود ہیں جو ہمیں بہت سے بیماریوں سے بھی دور رکھتی ہے۔ہلدی کے استعمال سے پیٹ درد اور گیس کا درد بھی ختم ہوجاتا ہے اور یہ ہماری بھوک کو بھی بڑھاتی ہےجس کے بعد ہم بھرپور غذا لیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن