رب تعالیٰ کی گستاخی کرنیوالے کو تختہ دار پر لٹکایا جائے:اشرف آصف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے ’’اللہ الصمد کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت الحاج میاں محمد الیاس نے کی جبکہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ جلّ جلالہٗ کے بارے میں ہرزہ سرائی کرنے والے کو برسرعام پھانسی دی جائے، ایسے ملعون کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت وقت پر فرض ہے۔ ملعون کے خلاف قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں آواز بلند نہ کیا جانا بہت بڑا اَلمیہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن