14کروڑ کی لاگت سے 11کلومیٹر کارپٹ روڈ منظور ، تعمیر کا کام شروع

Apr 11, 2021

جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)تفصیل کے مطابق اڈا بمب موڑ سے کرم علی والاکے دیہی علاقوں میں 11کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ کی منظوری کے بعد کام شروع کردیا گیاہے۔ساجد لانگ، ارشد لانگ،جام خالد،شوکت خان، رمضان خان،شکیل احمد،ا عظم خان ودیگر اہل علاقہ نے ایم پی اے قاسم خان لنگاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مکین15سال سے ٹوٹی پھوٹی سڑک استعمال کرنے پر مجبور تھے۔کارپٹ روڈ کا منصوبہ دیکر انہوں نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

مزیدخبریں