نشترٹائون کے ہیلتھ ورکرز کا کرپٹ افسر کیخلاف احتجاج‘ فیروزپورروڈ بلاک

Apr 11, 2021

لاہور (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں کرپٹ افسران کا راج،نشتر ٹائون کے ہیلتھ ورکرز ڈی ڈی ایچ او احمد غوث کی کرپشن کیخلاف پھٹ پڑے،نشتر ٹان کے ملازمین نے ڈی ڈی ایچ او احمد غوث کے خلاف گزشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ بلاک کردی ۔مظاہرین کی جانب سے ڈی ڈی ایچ او احمد غوث کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈی ڈی ایچ او نشتر ٹاون نے ٹی وی سی کمپین میں شامل ہیلتھ ملازمین کی مزدوری ہڑپ کر لی ہے ۔

مزیدخبریں