واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ نے ایرانی جوہری معاہدے پر ویانا مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تہران آئندہ ہفتے ہونیوالے مذاکرات میں مزید تعمیری رویہ ظاہر کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے فون پر دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا کہ عام طور پر مشترکہ جامع عمل منصوبہ کے نام سے معروف جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے امریکہ اور ایران کے مابین بالواسطہ بات چیت اگرچہ ابتدائی اقدام تھا لیکن یہ باضابطہ اور نتیجہ خیز رہی ہے۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ایک سوال اب بھی باقی ہے کہ اس مقصد کی سنگینی اور اس کی تعمیل کیلئے واپسی کا ارادہ جو امریکہ نے ظاہر کیا ہے کیا اس پر ایران کی طرف سے بھی عملدرآمد کیا جائیگا؟۔