واشنگٹن (این این آئی ) امریکہ میں ایک اور امیگریشن بحران سر اٹھانے لگا، میکسیکو سے امریکہ غیر قانونی داخلے کے واقعات میں 71 فیصد اضافہ ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی وجہ سے امیگریشن بحران مچا ہوا تھا جو قابو کرنے کیلیے سابق صدر ٹرمپ نے سخت پابندیا عائد کی تھیں۔صدر بائیڈن کے اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں دوبارہ امیگریشن بحران سر اٹھانے لگا ہے، گزشتہ ماہ ایک لاکھ 72 ہزار افرادکو غیر قانون داخلے پر حراست میں لیا گیا جس کے بعد رواں سال پکڑے جانے والے افراد کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ہوگئی۔ریپبلکن ارکا ن کانگریس نے امیگریشن بحڑان کا ذمہ دار صدر بائیڈن کو قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بائیڈن کی نرم پالیسیوں کی وجہ سے سرحد پر لوگ جمع ہیں۔ریپبلکن اراکین کانگریس کا کہنا تھاکہ گزشتہ ماہ 18 ہزار سے زائد بچے غیر قانونی طور پر داخل ہوئے۔