حکمران رمضان میں ریلیف دیں ، عوام کی بددعائوںسے بچیں:رافیہ ملک

ملتان (لیڈی رپورٹر ) حکومت ماہ رمضان میں عوام کی بددعائوں سے بچے، روزہ داروں کو مناسب نرخوں پر ضروری اشیاء  کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سٹی صدر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رافیہ ملک، چیف کوآرڈینیٹر حانیہ خان اور ایمن خان نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو پَرلگ گئے ہیں۔گوشت سے لیکر دالوں،سبزیوں،پھلوں سمیت ہر چیز کی قیمت میں ہو شربا اضافہ ہوگیا ہے۔ موجودہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں نے عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا کر رکھ دیا ہے اور رہی سہی کسر کورونا وائرس نے نکال دی ہے۔سرائیکی وسیب میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ بیروزگار ہوئے ہیں  حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن