احمدپورشرقیہ+اوچ شریف (نامہ نگار)ضلعی کمیٹی بیت المال بہاولپور کے مستحق افراد کی بحالی کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی شہزاد گزین خان عباسی نے احمدپورشرقیہ میں مستحق افراد میں سلائی مشینز‘ وہیل چیئرز اور امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے کیا۔ گورنمنٹ ایس اے ہائی سکول کے ہال میں منعقدہ تقریب سے ضلعی چیئرمین سید صلاح الدین احمد جیلانی نے کہا کہ ضلع بہاولپور کے مستحق اور نادار افراد میں بلا تفریق امدادی چیکس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عُزیر احمد خان نے کہا کہ بیت المال کے دروازے ہر مستحق اور نادار فرد کیلئے کھلے ہیں۔