ملتان(رپورٹ: شاہد صدیق) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی فل ممبرشپ کیٹیگری کے لیے ملتان سمیت سدرن پنجاب کے 14 اضلاع سے کوئی کلب کوائف پورے کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا جبکہ جدید خطوط پر سکروٹنی اور سخت طریقہ کارکے باعث ایک درجن سے زائد کرکٹ کلبوں کے ووٹنگ رائٹس ختم ہونے کا امکان ہے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن میں کلب رجسٹریشن کے لیے تین مختلف کیٹیگریز کی متعارف کرائی گی ہیں جس کی اے کیٹیگری کی فل ممبر شپ رجسٹریشن کے لئے کسی بھی کلب کے پاس اپنا گراؤنڈ،اکیڈمی سینئر ٹیم کے علاوہ انڈر 16انڈر 19 ٹیم اور گرلز کرکٹ ٹیم سیٹ اپ کے ساتھ جم سمیت فٹنس سینٹر ہونا ضروری ہے سدرن پنجاب سے 524 کلبوں نے رجسٹریشن کے لئے درخواستیں کو جمع کروائی تھیں۔
سٹی کرکٹ کی فل ممبرشپ‘ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کاایک بھی کلب اہل نہیں
Apr 11, 2021