کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے ناظم محمد عظیم صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسکولوں میں طلبہ کو دو گروپس میں تقسیم کر کے متبادل دنوں میں بلایا جارہا ہے تو تعلیمی عمل کو 15 روز کیلئے روکنا غیر منطقی فیصلہ ہے۔ حکومت اپنے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے۔ یہ بچے جن کے اسکول آنے پر پابندی عائد ہے کیا یہ گھروں سے باہر نکلنا بند کردیں گے کیا یہ دوستوں کے ساتھ باہر گلیوں میں کھیلنابند کردیںگے۔ کیا یہ بازاروں میں جانا بند کردیں گے۔ جب سارا دن کاروبار زندگی چل رہا ہے تو اسکول کیوں نہیں کھل سکتے ۔
جماعت اول تا ہشتم بچوں کا تدریسی عمل معطل کرنا غیر منطقی قرار
Apr 11, 2021