گلوکار احمد رُشدی کی برسی آج  منائی جائے گی ۔سبطین نقوی 

Apr 11, 2021

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانیز ہیروز ویلفئیر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری ایس ۔ایم سبطین نقوی نے ایوان آرگنائزیشن میں اجلاس ہوا جس میں احمد رُشدی آرٹ اکیڈمی و پاکستانی فلم لورز اورریکس میڈیا کے عہدیداران وممبران نے سید ذوالفقار حسین شاہ ،نعیم الدین عباسی ،سید ضامن حسن نقوی، شیخ احسن علی ،شہاب علی، قیصر جمال ، نفیس احمد خان ، صدر انجنئیر اسد اللہ قریشی ، حامد خان غوری،نائب صدر محمد نسیم اللہ ، روشا علی خان ، عبدالسلام ، محمد حنیف نکدہ ، اکبر خان کیانی ، محمد عارف قادری ، چئیرپرسن سونیا کرامت نے شرکت کی)۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ۔ایم سبطین نقوی نے کہا برصغیر کے عظیم گلوکار احمد رشدی نے 5500گیت ریکارڈ کراکے پاکستانی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ان کا ہر گیت سپر ہٹ ہے آج11اپریل کو برصغیر کے پہلے پاپ سنگر احمد رُشدی کی 38ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی سخی حسن قبرستا ن گیٹ نمبر 2مسجد مریم کے ساتھ سید نظام الدین اولیاء کے مزار کے پاس  چئیرمین سید ذوالفقار حسین شاہ کی قیادت میں حاضری دی جائے گی پھولوں چڑھائے جائینگے۔

مزیدخبریں