اشتہاری کی پولیس پارٹی پرسیدھی  فائرنگ،کانسٹیبل زخمی

میاں چنوں ( خبر نگار ) اشتہاری کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر اشتہاری کی فائرنگ کانسٹیبل زخمی ہوگیا تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی میاں چنوں کی پولیس اطلاع ملنے پر اقدام قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث حمزہ نامی ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے گئی تو اشتہاری ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی فائرنگ سے کانسٹیبل ثاقب شدید زخمی ہو گیا اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا  واضح رہے کہ اشتہاری ملزم حمزہ متعدد مقدمات میں مطلوب ہے اور ملزم نے اپنا گینگ بنا رکھا ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں عدنان خورشید کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

ای پیپر دی نیشن