ٹبہ سلطان پور ( نامہ نگار) حکومت کسانوں کو ریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے کسان بڑی تیزی کیساتھ بدحالی کی طرف گامزن ہیں ان خیالات کا اظہار معروف کاشتکارنذر حسین چوغطہ نے کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ کسانوں کو اجناس کی قیمتیں پیداواری لاگت سے بہت کم مل رہی ہیں کسان اپنے قیمتی رقبے اونے پونے بھائو فروخت کرنے پر مجبور ہیں کیڑوں سے لے کر حکومت تک سب کسانوں کا خون چوس رہے ہیں موجودہ حکومت کسانوں کو فوری طور پر ریلیف مہیا کرے تاکہ کسان اپنے خاندانوں کی کفالت بہتر انداز میں کر سکیں۔
زرعی مداخل مہنگے ہونے سے کسان بدحالی کا شکار ہیں :نذر حسین چوغطہ
Apr 11, 2021