مظفر گڑھ(بیورورپورٹ)کسان تحریک کے راہنما رانا محمد افضل نے کہا پھلوں کا بادشاہ پاکستانی آم دنیا کے لئے خوش ذائقہ تحفہ، باغبانوں، تاجروں اور برآمد کنندگان کے لئے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کا ذریعہ ہے۔ ملکی برآمدات بڑھانے اور اربوں روپے کا زر مبادلہ کمانے کا نایاب قدرتی سورس حکومت کی ناکام ترین پالیسی نے تباہ کر دیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے باغات آم پر کالے تیلے کا شدید حملہ ہو چکا ہے آم باغات کے پودے کالے سیاہ اور پتوں سے شوربہ نما پانی سیاہی مائل مادہ ٹپکنا شروع یو گیا ہے۔ باغبانوں کی اس تباہی کے پیچھے جعلی اور دو نمبر زرعی ادویات مافیا کا ہاتھ ہے جن کو نکیل ڈالنے والا کوئی نہیں۔