باگڑ سرگانہ(خبر نگار) چیرمین یونین کونسل باگڑ سرگانہ میاں محمد اطہر سرگانہ کا کہنا تھا کہ کرونا جیسی موذی وباء کو احتیاطی تدابیر سے شکست دی جا سکتی ہے۔ لوگ اس مرض کو مذاق مت سمجھیں۔ حکومتی ہدایت پر عمل کر کے اچھے پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ احتیاطی تدابیر اپنا کر کرونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا چاہئے۔