روس اور چین پر ویکسین جنگ شروع کرنے کے الزامات افسوسناک ہیں:روسی وزیر خارجہ

ماسکو (شِنہوا)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے  کہ  مغربی ممالک کا یہ دعوی کہ روس اور چین  نے ہائبرڈ "ویکسین کی جنگ" شروع کررکھی ہے یا وہ ویکسین کو جیو پولیٹیکل ہتھیارکے طور پر استعمال کررہے ہیں،افسوسناک ہے۔خبررساں ادارے سپوتنک کے مطابق  لاوروف نے  ان خیالات کا اظہار قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مختار طلیوبردی  کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ  یورپی یونین سمیت مغربی  ممالک میں  ویکسینیشن سے متعلق مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔ہم کبھی بھی غیر معقول طور پر تنقیدی بیان نہیں دیتے  نہ ہی ہم ان کی بدقسمتی پر  خوش ہوتے ہیں بشمول جب ویکسینز کی بات کی جاتی ہے۔لاوروف نے کہا کہ روسی صدر نے تعاون اور کوششوں کو تیز کرنے کی  بات کی لیکن مغربی سیاستدان اپنے رد عمل کا اندازہ لگاتے ہوئے صورتحال کو مختلف نظر سے دیکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن