رمضان بازاروں کا آغاز مہنگائی چیلنج ختم کر کے دم لیں گے عثمان بزدار

Apr 11, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) چینی کی مقررہ نرخ پر فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سرگرم عمل میں انتظامیہ کو سخت اقدامات کی ہدایت جاری کر دیںگئیں ہیں۔ صوبے میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے اور چینی کے نرخ میں تیزی سے کمی کا رحجان جاری ہے۔ وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری آفس میں چینی اور دیگر اشیاء کی فراہمی اور نرخ کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار رمضان بازاروں کا دورہ کر کے چینی اور دیگر اشیاء کے نرخ اور دستیابی کا جائزہ لیں گے۔ صوبائی وزراء اور صوبائی سیکرٹری بازاروں کے دورے کر کے روزانہ رپورٹ پیش کریں گے۔ عثمان بزدار  نے بتایاکہ مارکیٹوں میں چینی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائیں گے۔ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو کے امدادی نرخ پر دستیاب ہو گی۔ چینی کی مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ مہنگائی چیلنج ہے لیکن ختم کرکے دم لیں گے۔ کسی کو غریب آدمی کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیںگے۔ آٹا، چینی اور دیگرضروری اشیاء کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں۔ عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیںگے۔ عام آدمی کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے کوشاں رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بتایا کہ پنجاب میں آج سے رمضان بازار وں کا آغاز کردیا جائے گا۔ رمضان بازاروں میں3 سال پرانے نرخ پر اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں گی۔ عثمان بزدارسے کنیئرڈ کالج فار ویمن کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے ملاقات کی۔ جس میں فروغ تعلیم کے لئے مختلف امور پر گفتگو ہوئی اور معیار تعلیم کی بہتری کی سفارشات اور تجاویز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان نے  کہاکہ کنیئرڈ کالج پنجاب کی تعلیمی تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ ہے۔ حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لارہی ہے۔

مزیدخبریں